ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہے کہ دباؤ اور تادیبی پابندیاں ایرانی عوام کے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
سعید جلیلی نے آج الماتی میں قزاقستان کے وزیر جارجہ (یارلان ادریسوف) سے ملاقات میں یہ بات کہی ،انھوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بعض طاقتیں اپنی بقا دیگر اقوام کی عدم پیشرفت میں دیکھتی ہیں ۔
قزاقستان کے وزیر خارجہ (یارلان ادریسوف) نے بھی علاقےمیں ایران کی منزلت و اھمّیت کا اعتراف کرتے ہوۓ اسلامی جمہوریۂایران کے ساتھ ھمہ جانبہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی ۔
واضح رھے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مابین مذاکرات کل جمعہ پانچ اپریل کو قزاقستان کے شہر الماتی میں منعقد ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲